ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی این ایکس میڈیا معاملہ:دہلی کی عدالت نے پیٹر مکھرجی کو 5 دن کی سی بی آئی حراست میں بھیجا

آئی این ایکس میڈیا معاملہ:دہلی کی عدالت نے پیٹر مکھرجی کو 5 دن کی سی بی آئی حراست میں بھیجا

Mon, 26 Mar 2018 21:48:17    S.O. News Service

نئی دہلی،26؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے ایک میڈیا کمپنی کے سابق مالک پیٹر مکھرجی کو 31مارچ تک سی بی آئی کی حراست میں بھیج دیا۔اس معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم بھی ملزم ہیں۔خصوصی جج سنیل رانا نے سی بی آئی کی درخواست کو منظوری دے دی جسمیں مکھرجی سے پوچھ گچھ کے لیے پانچ دن کی حراست کی مانگ کی گئی تھی۔جانچ ایجنسی نے دعوی کیا کہ کیس میں ان کا کارتی اور دیگر ملزمان سے سامنا کرایا جانا ضروری ہے۔عدالت نے سی بی آئی کے اس معاملے میں مکھرجی کو باضابطہ طور پر گرفتارکرنے کی اجازت دینے کی درخواست بھی قبول کر لی۔شینا بورا قتل معاملے کی سماعت کر رہی سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں مکھرجی کو دہلی کی خصوصی عدالت کے سامنے 23 مارچ کو پیش کرنے کی اجازت دے دی تھی۔دہلی ہائی کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں کارتی کو 23 مارچ کو ضمانت دے دی تھی۔


Share: